عالمی یومِ تھلیسیمیاکے موقع پرسرگودھا میں آگاہی واک کا انعقاد

عالمی یومِ تھلیسیمیاکے موقع پرسرگودھا میں آگاہی واک کا انعقاد

عالمی یومِ تھلیسیمیاکے موقع پرسرگودھا میں آگاہی واک کا انعقاد قابلِ توجہ مرض ،شادی سے پہلے ٹیسٹ اور عوامی آگاہی انتہائی ضروری ،ارم حامد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) عالمی یومِ تھلیسیمیا ڑے کے موقع پر سرگودہا فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ممبر قومی اسمبلی محترمہ ارم حامد حمید نے واک میں خصوصی شرکت کی اور تھلیسیمیا کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔اس موقع پر محترمہ ارم حامد نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سپرنٹنڈنٹ سے ملاقات کی اور تھلیسیمیا مرض میں مبتلا مریض بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، خون کی بروقت فراہمی اور علاج سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ تھلیسیمیا ایک قابلِ توجہ مرض ہے جس سے بچاؤ کے لیے شادی سے پہلے ٹیسٹ اور عوامی آگاہی انتہائی ضروری ہے ۔واک میں بچوں، والدین، سماجی کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ شرکاء نے تھلیسیمیا کے خلاف شعور اجاگر کرنے کے لیے بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے ۔ اختتام پر شرکاء نے تھلیسیمیا کے مریض بچوں کے لیے زیادہ سے زیادہ تعاون اور بلڈ ڈونیشن کو فروغ دینے کا عزم کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں