اہم مساجد اور امام بارگاہوں پر بھاری نفری تعینات

 اہم مساجد اور امام بارگاہوں  پر بھاری نفری تعینات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر ضلع بھر میں پولیس الرٹ، امن و امان برقرار رکھنے کیلئے اہم مساجد اور امام بارگاہوں پر بھاری نفری تعینات، 500 سے زائد مسلح پولیس افسران اور جوانوں نے سکیورٹی کے فرائض انجام دیے ۔

 حساس علاقوں میں ایلیٹ فورس کے دستوں کا مسلسل گشت جاری رہا،عبادت گاہوں کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز کا استعمال کیا گیا۔، ٹریفک کی روانی کے لیے ٹریفک پولیس کی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک رہیں، شہریوں کی سہولت کے لیے مساجد کے باہر پارکنگ کے الگ مقامات مختص کیے گئے 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں