موٹرسائیکل پر بغیر ہیلمٹ سفرکرنیوالوں کیخلاف کاروائیاں تیز
موٹرسائیکل پر بغیر ہیلمٹ سفرکرنیوالوں کیخلاف کاروائیاں تیز۔پولیس نے دوران چیکنگ ہیلمٹ وکاغذات نہ ہونے پر متعدد موٹر سائیکلزبند کردیں
مڈھ رانجھا (نمائندہ دُنیا) موٹرسائیکل پر بغیر ہیلمٹ سفرکرنے والوں کے خلاف کاروائیاں تیز۔پولیس نے دوران چیکنگ ہیلمٹ وکاغذات نہ ہونے پر متعدد موٹر سائیکلزپکڑ کر تھانہ بند کردی ۔پولیس تھانہ مڈھ رانجھا نے ناکہ بندی کرتے ہوئے دوران چیکنگ بغیر ہیلمٹ سفر کرنے والے موٹرسائیکلز سوار وں کو روکا اور موٹر سائیکل کا لائسنس و کاغذات نہ ہونے پر بھی کاروائی عمل میں لائی گئی ۔غفلت کے مرتکب موٹر سائیکل سوار وں کی درجنوں موٹر سائیکلزقبضہ پولیس میں لیکر تھانہ میں بند کردی گئیں۔ اور موٹرسائیکل سواروں کو ہدایت کی گئی بغیر ہیلمٹ و لائسنس ہر گزموٹر سائیکل نہ چلائیں۔