ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) میانوالی کا گندم خریداری مرکز کا دورہ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) میانوالی  کا گندم خریداری مرکز کا دورہ

میانوالی (نامہ نگار )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) میانوالی محمد شاہد کھوکھر نے گندم خریداری مرکز میانوالی کا تفصیلی دورہ کیا۔دورے کے دوران اے ڈی سی آر نے سنٹر پر موجود ریکارڈ کا معائنہ کیا اور گندم خریداری کے مجموعی انتظامات کا بغور جائزہ لیا۔

انہوں نے کسانوں سے خریدی گئی گندم کے سٹاک کو بھی چیک کیا۔اس موقع پر انہوں نے سنٹر پر موجود میڈیا نمائندگان کو گندم خریداری کی حکومتی پالیسی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ محمد شاہد کھوکھر نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ ضلع سے گندم کی غیر قانونی سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ضلعی انتظامیہ گندم کی غیر قانونی نقل و حمل کو روکنے کے لیے پوری طرح متحرک ہے اور ایسے غیر قانونی کاموں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں