ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کے عمل کو سخت کرنیکا فیصلہ

ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کے عمل کو سخت کرنیکا فیصلہ

ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کے عمل کو سخت کرنیکا فیصلہ سکیم کے تمام مراحل میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے،مسائل کا بھی تفصیلی جائزہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈویژن بھر میں ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کی مسلسل مانیٹرنگ کے عمل کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اس حوالے سے کمشنر شوکت علی کی زیرصدارت کمشنر آفس سرگودھا میں منعقدہ اہم اور اعلیٰ سطحی اجلاس میں مختلف عوامی فلاحی، زرعی، ریونیو اور لینڈ مینجمنٹ منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر نے ’’اپنا کھیت اپنا روزگار‘‘ سکیم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کسانوں کی فلاح و بہبود اور زرعی ترقی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سکیم چھوٹے کسانوں کے لیے معاشی بہتری اور جدید زرعی سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ سکیم کے تمام مراحل میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور مستحق افراد تک اس کے فوائد بروقت پہنچائے جائیں۔اجلاس میں ریونیو کورٹ مینجمنٹ سسٹم کے تحت زیر التوا مقدمات، فیصلوں کی رفتار اور سائلین کو درپیش مسائل کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں