شاہ پور صدر:موسم بہار شجرکاری مہم کا افتتاح
شاہ پور صدر (نامہ نگار )تحصیلدار شاہ پور طلعت سپراء نے موسم بہار کی شجرکاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی شاہ پور صدر کے لان میں پودا لگایا۔ا
س موقع پر انہوں نے کہا کہ شجرکاری مہم آنے والی نسلوں کے لیے نہایت ضروری ہے ۔ ماحول کو بہتر بنانے اور سرسبز پنجاب مہم کو کامیاب بنانے کے لیے شہری زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں۔نائب تحصیلدار رانا علی حسن نے بھی پودا لگا کر مہم میں حصہ لیا۔محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے اس موقع پر بتایا کہ شہری محکمہ جنگلات کی نرسری سے مفت پودے حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ پودے لگانے کے ساتھ ساتھ ان کی مناسب دیکھ بھال بھی یقینی بنائی جائے تاکہ شجرکاری مہم کے مثبت نتائج حاصل ہو سکیں۔