پاک فوج کے شہید جوان حافظ علی رضا حسن کی نمازِ جنازہ، پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
شاہ پور (نمائندہ دنیا) پاک آرمی کے شہید جوان حافظ علی رضا حسن کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی قصبہ کنڈان میں ادا کر دی گئی۔
شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ نمازِ جنازہ میں پاک فوج کے افسران، شہریوں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شہید کی قبر پر صدر پاکستان، چیف آف آرمی اسٹاف اور سٹیشن کمانڈر رسالپور کی جانب سے پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔ جبکہ لیفٹیننٹ کرنل وقار اور میجر احتشام کی قیادت میں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔نمازِ جنازہ حافظ علامہ محمد عابد نے پڑھائی۔ اس موقع پر پاک فوج کی جانب سے شہید کے والد انوارالحسن کو وردی اور اعزازات بھی پیش کیے گئے ۔ جنازے میں کنڈان اور گردونواح سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔