ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر پچیس ہزار روپے نقدی چھین لی

ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر پچیس ہزار روپے نقدی چھین لی

ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر پچیس ہزار روپے نقدی چھین لی مانک خان کے رقبہ جات سے لاکھوں روپے مالیت کی زرعی مشینری چوری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران 121جنوبی کے قریب دو نامعلوم ڈاکوؤں نے محمد افضل سے گن پوائنٹ پر پچیس ہزار روپے نقدی چھین لی ،جبکہ جامع مسجد خلفائے راشدین میانی سے نامعلوم چور بھاری مالیت کا یو پی ایس اور بیٹریاں لے اڑ ے ،عمر ٹاؤن کے میثم بخاری،56شمالی کے عبدالمجید،معظم آباد کے محمد عارف،حویلی مجوکہ کے سکندر حیات،83جنوبی کے قمر عباس،126شمالی کے قمر پرویز کے گھروں سے لاکھوں روپے کا مال و زر،کوٹمومن میں محمد انار کی بھٹی سے تین لاکھ روپے مالیت کے بانس، 23الف جنوبی سے عامر فاروق،کوٹمومن سے مدثر شاہداور محمد افتخار کی موٹرسائیکلیں،کوڑے کوٹ کے محمد اشرف،گھنولہ کے مانک خان کے رقبہ جات سے لاکھوں روپے مالیت کی زرعی مشینری، سولر سسٹم ووغیرہ چوری کر لیا گیا، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں