غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ عوام کے لئے عذاب بن گئی

 غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ عوام کے لئے عذاب بن گئی

غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ عوام کے لئے عذاب بن گئی کوئی وجہ بتائے بغیر برقی لائینوں کی مرمت کی آڑ میں اچانک بجلی بند کر دیتے

خوشاب(نمائندہ دُنیا)گرمی اور حبس کے شدید ترین موسم میں واپڈا کی جانب سے کی جانیوالی غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ عوام کے لئے عذاب بن گئی ،ضلعی صدر مقام جوہر آباد اور نواحی علاقوں میں فیسکوحکام جب چاہیں اور جہاں چاہیں کوئی وجہ بتائے بغیر برقی لائینوں کی مرمت کی آڑ میں اچانک بجلی بند کر دیتے ہیں اور بجلی کی بندش کا یہ دورانیہ کئی کئی گھنٹوں پر محیط ہوتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف کاروبار زندگی بری طرح متاثر ہو رہا ہے بلکہ عام شہری بھی عذاب میں مبتلا ہیں۔ جوہر آباد کے سماجی اور عوامی حلقوں نے اس صورتحال پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کا ہے کہ بجلی کے بھاری بلوں کے وصول کے باوجود صارفین کو بجلی سے محروم رکھنا قریب انصاف نہیں ، انہوں نے مطابہ کیا ہے کہ فیسکو حکام کو جوہر آباد اور نواحی علاقوں میں تسلسل کے ساتھ بجلی فراہم کرنے کا پابند بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں