مختار احمد بھرتھ سے تحریک تحفظ پھلروان کے نوجوانوں کے وفد کی ملاقات
پھلروان (نمائندہ دنیا) وفاقی وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ سے تحریک تحفظ پھلروان کے نوجوانوں کے ایک وفد نے خصوصی ملاقات کی۔
جس میں پھلروان کو میونسپل کمیٹی کا درجہ دلوانے سمیت علاقے کے دیگر دیرینہ مسائل اور عوامی مطالبات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس اہم ملاقات میں تحریک تحفظ پھلروان کے چیئرمین انجنئیر مرسلین راؤ ،صدر باوا کلیم ممبر راؤ خرم و دیگر نوجوانوں کے ہمراہ پھلروان کی ممتاز سماجی و سیاسی قیادت بشمول نمبردار چک نمبر 1 شمالی گاکھڑا پھلروان مرزا نصر محمود اور مرزا اظہر بھی موجود تھے ۔ ملاقات کے دوران وفد نے وفاقی وزیر کو علاقے کی بڑھتی ہوئی آبادی اور عوامی مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے پھلروان کی انتظامی حیثیت کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔