پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا،شازیہ بانو بٹ

پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار  کرنے کی ہر سازش کو ناکام  بنایا جائے گا،شازیہ بانو بٹ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی ضلعی جنرل سیکرٹری شازیہ بانو بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ہر سازش کو قوم اور ریاستی اداروں کے تعاون سے ناکام بنایا جائے گا۔

 ملک کے دفاع اور امن کے قیام کیلئے بہادر سکیورٹی فورسز کی قربانیاں قوم کبھی فراموش نہیں کر سکتی، شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گاانہوں نے ضلع خضدار میں دہشت گردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بروقت اور مؤثر آپریشن کے باعث نہ صرف دہشت گرد عناصر کا خاتمہ کیا گیا بلکہ قیمتی انسانی جانوں کو بھی محفوظ بنایا گیا دشمن قوتیں اور ان کے سہولت کار منظم سازشوں کے ذریعے ملک میں بدامنی پھیلانے اور ریاست کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...