قبرستان چاردیواری سے محروم ،آوارہ جانوروں نے مسکن بنالیا
قبرستان چاردیواری سے محروم ،آوارہ جانوروں نے مسکن بنالیاقبروں کا تقدس پامال کرتے ہیں جوکہ انتہائی تکلیف دہ صورتحال ، اہل علاقہ
مڈھ رانجھا(نمائندہ دُنیا)مڈھ رانجھا کا قدیمی قبرستان چاردیواری سے محروم ،آوارہ جانوروں نے قبرستان میں مسکن بنالیا۔مڈھ رانجھا میں قدیمی لاہندے والے قبرستان کی چار دیواری نہ ہونے کی وجہ سے آوارہ جانوروں نے قبرستان میں ڈیرے جمارکھے ہیں جس کی وجہ سے قبروں کی بے حرمتی جاری ہے ۔ چاردیواری نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز جانور قبرستان میں داخل ہوکر قبروں کا تقدس پامال کرتے ہیں جوکہ انتہائی تکلیف دہ صورتحال ہے ۔مڈھ رانجھا کے رہائشیوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ قبرستان کی چار دیواری کی تعمیر کیلئے فوری اقدامات کیئے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments