تلہ گنگ چکوال پنڈی کے درمیان راستے کھول دیئے گئے

تلہ گنگ چکوال پنڈی کے درمیان راستے کھول دیئے گئے

تلہ گنگ چکوال پنڈی کے درمیان راستے کھول دیئے گئے سی پیک انٹر چینج داؤدخیل ، کنڈل ،عیسی\' خیل تاحال بند ہو گئی

میانوالی (نامہ نگار)تحریک انصاف کی طرف سے 27 ستمبر کو ہونے والے لانگ مارچ موخر ہونے کے بعد ضلع میانوالی اور کے پی کے و تلہ گنگ چکوال پنڈی کے درمیان راستے عارضی طور پر کھول دیئے گئے جبکہ سی پیک انٹر چینج داؤدخیل ، کنڈل ،عیسی\' خیل تاحال بند ہیں۔میانوالی اور کے پی کے کے درمیان ٹریفک کی آمد و رفت شروع ہو گئی ہے ڈیرہ اسماعیل خان ، چشمہ بیراج روٹ عیسی\' خیل سے براستہ جنڈ راولپنڈی شاہراہ بھی کھول دی گئی۔جبکہ موسٰی خیل تلہ گنگ راولپنڈی روڈ پر بھی ٹریفک بحال کر دی گئی دریائی چیک پوسٹوں دھپ سڑی کالاباغ کچہ پکہ موڑ چیک پوسٹ سے بھی پولیس کی نفری ہٹا کر راستے کھول دیئے گئے مسان پل کٹی پہاڑی پر کھڑے کنٹینرز بھی عارضی طور ہٹا دئیے گئے ہیں میانوالی ضلع کی تمام سرحدوں سے صوبہ کے پی کے و پنجاب کے تمام زمینی و دریائی راستے بھی عارضی طور پر بحال ہو گئے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...