خواتین نے دکاندار کو الجھا کر ڈیڑھ لاکھ اور موبائل چوری کر لیا
خواتین نے دکاندار کو الجھا کر ڈیڑھ لاکھ اور موبائل چوری کر لیاواردات کے بعد ملزمان دکان کے باہر کھڑی سفید سوزوکی مہران میں بیٹھ کر فرار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) میانی کے علاقے چکسیدا نواں لوک میں جنرل اسٹور پر خریداری کے بہانے تین نامعلوم خواتین اور کم عمر لڑکے نے مبینہ طور پر دکاندار کو باتوں میں الجھا کر کاؤنٹر سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی اور موبائل فون چوری کرلیا، اورفرار ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق ارسلان احسان دکان پر موجود تھا کہ تین نامعلوم خواتین اور تقریباً 10 سالہ لڑکا دکان میں داخل ہوئے اور 5 ہزار روپے کا نوٹ دے کر چائے خریدنے کے بعد پرانے نوٹوں میں بقایا رقم دینے کا مطالبہ کیا۔ اسی دوران خواتین نے ارسلان کو باتوں اور دیگر اشیاء کی خریداری میں مصروف رکھا اور مبینہ طور پر کاؤنٹر سے تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی نکال لی، جبکہ چارجر پر لگا موبائل فون بھی چوری کرلیا۔ واردات کے بعد ملزمان مبینہ طور پر دکان کے باہر کھڑی سفید سوزوکی مہران میں بیٹھ کر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے تین نامعلوم خواتین اور ایک کم عمر لڑکے کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش اور مالِ مسروقہ کی برآمدگی کے لیے کارروائی شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments