لائن عبور کرتے ہوئے نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

 لائن عبور کرتے ہوئے نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

لائن عبور کرتے ہوئے نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ریسکیو ٹیم نے متوفی کی نعش مزید قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چک نمبر 40 کے قریب ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے 18 سالہ نوجوان ملت ایکسپریس کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق ملت ایکسپریس کراچی سے لالہ موسیٰ جارہی تھی کہ چک نمبر 40 کے قریب ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے نوجوان ٹرین کی زد میں آگیا، حادثے کے نتیجے میں چک نمبر 40 شمالی کا 18 سالہ محمد بلال ولد محمد اختر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور ضروری کارروائی کے بعد متوفی کی نعش مزید قانونی کارروائی کے لیے ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...