دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، لاکھوں کا سامان جل کر تباہ
دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، لاکھوں کا سامان جل کر تباہ ریسکیو 1122 کی ٹیم رات ڈیڑھ بجے موقع پر پہنچی اور آگ پر قابو پا لیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نواحی علاقے سلطان پور میں رات گئے دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، دکان اور عمارت سمیت اندر موجود لاکھوں روپے کا سامان جل کر تباہ ہوگیا، پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا محمد آصف کے مطابق رات تقریباً 12 بجے اس کی دکان میں آگ لگی جس سے دکان مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ عمارت اور اندر موجود سامان بھی جل کر خاکستر ہوگیا، واقعے میں ابتدائی طور پر تقریباً 25 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم رات تقریباً ڈیڑھ بجے موقع پر پہنچی اور آگ پر قابو پانے کی کارروائی کی۔ محمد آصف کے مطابق آگ لگنے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی تاہم حالات کے پیش نظر اسے خدشہ ہے کہ دکان کو جان بوجھ کر آگ لگائی گئی، جس پر اس نے پولیس سے جائے وقوعہ کا معائنہ، سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے اصل ملزمان کا سراغ لگانے کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments