غیر قانونی طبی پریکٹس پر126 چالان رپورٹس کا انکشاف
غیر قانونی طبی پریکٹس پر126 چالان رپورٹس کا انکشاف42 کیسز میں جرمانے عائد، 5 میں ناکافی شواہد پر وارننگ دے دی گئی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) جعلی و غیر قانونی طبی پریکٹس کے خلاف کارروائیوں میں 126 چالان رپورٹس کا انکشاف، 42 کیسز میں جرمانے عائد، 5 میں ناکافی شواہد پر وارننگ، 77جواب دہندگان سماعت سے غیر حاضرپر پنجاب ہیلتھ کیٔر کمیشن نے غیر حاضر افراد کی حاضری یقینی بنانے اور سیل شدہ مراکز کی نگرانی کی ہدایت کر دی۔ پنجاب ہیلتھ کیٔر کمیشن کے اینٹی کویکری ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سرگودھا کو جاری مراسلے کے مطابق ڈی ڈی ایچ اوز کی جانب سے حالیہ کاروائیوں کے دوران دوران مجموعی طور پر 126 چالان رپورٹس اینٹی کویکری ڈیپارٹمنٹ کو بھجوائی گئیں، تمام کیسز میں جواب دہندگان کو سماعتی کمیٹیوں کے سامنے پیش ہونے کے لیے 126 سمن جاری کیے گئے ۔ کمیشن کے ریکارڈ کے مطابق 47 کیسز میں سماعت مکمل کرکے فیصلے کیے گئے ، 42 کیسز میں جرمانے عائد جبکہ 5 کیسز میں ناکافی شواہد کی بنا پر وارننگ جاری کی گئی، جبکہ 2 کیسز سماعت کے لیے زیرِ التوا ہیں اور 77 جواب دہندگان سماعت کے دوران غیر حاضر رہے ۔ اینٹی کویکری ڈیپارٹمنٹ نے غیر حاضر جواب دہندگان کی فہرست بھی ضلعی محکمہ صحت کو ارسال کرتے ہوئے ان کی حاضری یقینی بنانے ، مسلسل مانیٹرنگ اور نگرانی کی ہدایت کی اوریہ واضح کیا گیا ہے کہ پنجاب ہیلتھ کیٔر کمیشن کی جانب سے سیل کیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments