ڈکیتی اور چوری میں ملوث 2رکنی خطرناک گینگ گرفتار
ڈکیتی اور چوری میں ملوث 2رکنی خطرناک گینگ گرفتار قبضہ سے 13 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کر لیا
بھلوال (نمائندہ دنیا)بھلوال سٹی پولیس کی بڑی کارروائی، ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی خطرناک گینگ گرفتارجرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں بھلوال سٹی پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے چوری، مویشی چوری اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو رکنی خطرناک گینگ کو گرفتار کر لیا ہے ۔ موٹر سائیکل چوری، اور مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے دو ملزمان محسن رشید اور محمد اختر کو گرفتارکر لیا، جن کے قبضہ سے 13 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کر لیا ہے ، جس میں موٹر سائیکلز، مویشی اور قیمتی گھریلو سامان شامل ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments