بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ عوام کیلئے عذاب بن گئی
بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ عوام کیلئے عذاب بن گئی کئی کئی گھنٹے بجلی کی سہولت سے محروم رکھ کر صبر کا امتحان لیا جا رہا
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ضلعی صدر مقام جوہر آباد سمیت ضلع بھر کے شہروں قصبات اور مواضعات میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ عوام کیلئے عذاب بن گئی ، شہری ایک جانب تو حکومت کی ناروا پالیسیوں کے باعث بجلی کی اصل قیمت سے کئی گنا زائد بل ادا کرنے پر مجبور ہیں اور دوسری جانب انہیں کئی کئی گھنٹے بجلی کی سہولت سے محروم رکھ کر ان کے صبر کا امتحان لیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے بجلی کا ہر صارف ذہنی اذیت میں مبتلا ہے بجلی کی بندش سے فراہمی آب کا نظام متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ چھوٹے کاروبار، ورکشاپس، صنعتیں اور زرعی سرگرمیاں و تعلیمی سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہیں،صارفین کا کہنا ہے کہ حکومت کو بجلی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم کے پورے نظام کا ازسرنو جائزہ لینا ہوگا، لائن لاسز، بجلی چوری، پرانے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی انتظامی کمزوریوں کو ختم کیے بغیر توانائی بحران پر قابو پانا مشکل ہے ، عوام کو غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے بجائے واضح اور قابلِ عمل شیڈول فراہم کیا جائے تاکہ شہری اپنے معمولات کو بہتر انداز میں منظم کر سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments