سرگودھا میں جدید طبی و تشخیصی سہولیات کا دائرہ مزید وسیع
سرگودھا میں جدید طبی و تشخیصی سہولیات کا دائرہ مزید وسیع جدید ریڈیالوجی سروسز، مفت واک اِن کلینک اور ٹیلی ہیلتھ کی سہولت بھی فراہم
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نجی طبی ادارے کی جانب سے سرگودھا میں جدید طبی و تشخیصی سہولیات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا، تشخیصی لیبارٹری کو جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کرنے کے ساتھ جدید ریڈیالوجی سروسز، مفت واک اِن کلینک اور ٹیلی ہیلتھ کی سہولت بھی فراہم کر دی گئی۔ ڈاکٹر عثمان شمس کے مطابق سرگودھا میں جدید ڈیڑھ ٹیسلا ایم آر آئی، سی ٹی اسکین، الٹراساؤنڈ اور ڈیجیٹل ایکسرے کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ جدید ریڈیالوجی سیٹ اَپ آئندہ ایک سے دو ہفتوں میں مکمل طور پر فعال ہو جائے گا، جس کے بعد شہریوں کو ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین جیسے ٹیسٹس کے لیے لاہور یا اسلام آباد جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ سینئر ریجنل منیجر رانا عامر جاوید کے مطابق مفت واک اِن کلینک میں بنیادی طبی معائنہ اور ڈاکٹر سے مشاورت جبکہ ٹیلی ہیلتھ کے ذریعے گھر بیٹھے مستند ڈاکٹروں سے طبی مشورے کی سہولت دستیاب ہے ۔ اس موقع پر شراکت داروں کی خصوصی ملاقات کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹرز، طبی ماہرین، کاروباری و کمیونٹی نمائندگان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments