بینک کے لاکر سے زیورات نکلوا کر گھر جانے والے لٹ گئے

بینک کے لاکر سے زیورات نکلوا کر گھر جانے والے لٹ گئے

بینک کے لاکر سے زیورات نکلوا کر گھر جانے والے لٹ گئےڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر انہیں روک کر 8 تولے طلائی زیورات چھین لئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بینک کے لاکر سے اپنے طلائی زیورات نکلوا کر گھر جانے والے ڈاکٹر کنور عثمان دن دیہاڑے کنال پارک کے قریب موٹرسائیکل سوار دو مسلح ڈاکوؤں کی لوٹ مار کا نشانہ بن گئے ، جو اسلحہ کے زور پر انہیں روک کر 8 تولے طلائی زیورات چھین کر موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق ڈاکٹر کنور عثمان 47 پل کے قریب واقع بینک کے لاکر سے زیورات نکلوا کر گھر جا رہے تھے کہ کنال پارک کے قریب موٹرسائیکل پر سوار دو مسلح ملزمان نے انہیں روکا اور اسلحہ دکھا کر قیمتی زیورات چھین لیے اور فرار ہو گئے ۔ پولیس نے ڈاکٹر کنور عثمان کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...