تجاوزات کے خاتمے کے لیے پیرا فورس کی آگاہی مہم شروع
تجاوزات کے خاتمے کے لیے پیرا فورس کی آگاہی مہم شروع آئندہ ہفتے سے تجاوزات کے خلاف باقاعدہ کارروائی شروع کی جائے گی
کندیاں (نمائندہ دنیا )جرنیلی روڈ اور مین بازار میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے پیرا فورس نے آگاہی مہم شروع کر دی انچارج پیرا فورس مہر حسن سیال نے بازار کا دورہ کرتے ہوئے دکانداروں کو تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کی۔مہر حسن سیال کے مطابق دکانداروں کو فی الحال زبانی طور پر آگاہ کیا جا رہا ہے ، جبکہ آئندہ ہفتے سے تجاوزات کے خلاف باقاعدہ کارروائی شروع کی جائے گی انہوں نے دکانداروں کو اپنے تھڑے اور پٹھے ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ خلاف ورزی کی صورت میں سامان ضبط کیا جا سکتا ہے انہوں نے مزید بتایا کہ مین بازار میں قائم ریڑھی بازار کو ریلوے اسٹیشن کی جانب منتقل کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ دسمبر میں پیرا فورس کا بائیک سکواڈ روزانہ بازاروں کا گشت کرے گا۔دکانداروں نے انتظامیہ کے اقدام کو سراہتے ہوئے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے دوسری جانب شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جرنیلی روڈ کی اصل 55 فٹ چوڑائی کو تجاوزات سے واگزار کرایا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہے اور شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments