ایل پی جی کے ناجائز منافع خوری کی روک تھام کی ہدایت

ایل پی جی کے ناجائز منافع خوری کی روک تھام کی ہدایت

ایل پی جی کے ناجائز منافع خوری کی روک تھام کی ہدایت سپلائی بلا تعطل جاری رکھیں،صارفین سے من مانے نرخ وصول کرنے سے گریز کریں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے ایل پی جی کی قیمتوں میں من مانے اضافے اور عوام سے زائد قیمتیں وصول کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو قیمتوں کی سخت نگرانی اور ناجائز منافع خوری کی روک تھام کی ہدایت کی ہے ۔اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر احمد مغیث کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا احمد شیر گوندل، ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز، ایل پی جی پلانٹس کے مالکان اور مقامی ڈیلرز نے شرکت کی۔ اے ڈی سی ہیڈ کوارٹر نے واضح کیا کہ موسم سرما کی آمد کے ساتھ ایل پی جی کی طلب میں اضافے کو جواز بنا کر قیمتیں بڑھانا یا مصنوعی قلت پیدا کرنا ہرگز قابل قبول نہیں۔ انہوں نے پلانٹ مالکان اور ڈیلرز کو ہدایت کی کہ ایل پی جی مناسب قیمتوں پر فروخت کریں، سپلائی بلا تعطل جاری رکھیں اور صارفین سے من مانے نرخ وصول کرنے سے گریز کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...