اقبال کا تصورِ خودی خودشناسی مضبوط کردار کا درس دیتا :خلیل طاہر سندھو
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردار خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کا تصورِ خودی افراد اور قوموں کو خودشناسی، بامقصد جدوجہد اور روحانی آزادی کے ذریعے اپنی تقدیر بدلنے کا درس دیتا ہے ۔
یوم اقبال کے موقع پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے اپنے کلام کے ذریعے لوگوں کو حقوق اور اپنی تقدیر خود بنانے کی طاقت کا احساس دلایا۔ اقبال نے ایسے مساوی معاشرے کا تصور پیش کیا جہاں دولت، مراعات اور خاندانی حیثیت کسی فرد کی قدر یا ترقی کے مواقع کا تعین نہ کریں۔ ان کا تصورِ خودی علم، محنت، جرأت اور مضبوط کردار کے ذریعے بااعتماد اور ذمہ دار شخصیت کی تشکیل کا درس دیتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments