ماں بیٹی اور دیگر اہل خانہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا

ماں بیٹی اور دیگر اہل خانہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ماں بیٹی سمیت دیگر اہل خانہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے فرید آباد میں عبدالرؤف نے پولیس کو بتایا کہ اس کی والدہ، ہمشیرہ اور اہلیہ سمیت دیگر اہل خانہ گھر پر موجود تھے۔۔۔

 کہ اس دوران ملز موں کی جانب سے سابقہ رنجش کی بنا پر گھر پر دھاوا بول دیا گیا اور گھر پر موجود افراد کو قابو کر کے تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں