2 افراد کی ناجائز حراست ، ایس ایچ او غالب مارکیٹ معطل

2 افراد کی ناجائز حراست ، ایس ایچ او غالب مارکیٹ معطل

لاہور (کرائم رپورٹر) غالب مارکیٹ کے ایس ایچ او محمد ذکا کو دو افراد کو ناجائز حراست میں رکھنے اور جھوٹا مقدمہ درج کرنے پر معطل کردیا گیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے جھوٹا مقدمہ درج کیا اور2افراد کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا۔اہل خانہ نے اس ظلم کے خلاف عدالت میں رٹ دائر کی، جس کے بعد معاملہ افسروں کے علم میں آیا۔ ذرائع کا کہنا ہے ایس ایچ او کی نااہلی کے باعث اعلیٰ افسروں کو بھی عدالت میں پیش ہونا پڑا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں