شیراکوٹ:فائرنگ سے 2 ہلاکتیں،لاشیں لواحقین کے حوالے

شیراکوٹ:فائرنگ سے 2  ہلاکتیں،لاشیں لواحقین کے حوالے

لاہور(کرائم رپورٹر)شیراکوٹ کے علاقے میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے دونوں افراد کی لاشیں پو سٹمارٹم کے بعد تدفین کے لئے لواحقین کے حوالے کر دی گئیں۔۔۔

 پولیس نے مقتول عامر کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے مقدمہ میں زوہیب، آفاق اور واقعہ میں قتل ہونے والے شمشیرکو نامزد کیا ۔ پولیس کا کہنا ہے شمشیر نے ساتھیوں سے ملکر عامر پر فائرنگ کی اور خود بھی مقتول کی جوابی فائرنگ میں آکرمارا گیا ۔ آفاق کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں