مخالفین کا گھر میں گھس کر میاں بیوی پر بدترین تشدد

مخالفین کا گھر میں گھس کر  میاں بیوی پر بدترین تشدد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بناء پر میاں بیوی کو قابو کرکے بدترین تشدد کانشانہ بنادیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ گلبرگ کے علاقے جناح کالونی میں فہیم نامی شہری کی جانب سے پولیس کو بتایا گیا کہ وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھا کہ اس دوران ملزمان کی جانب سے انہیں سابقہ رنجش کی بنا ء پر قابو کرلیاگیااور تشدد کانشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں، پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں