ڈجکوٹ روڈ پر مصالحہ شاپ پر چھاپہ ،سامان ضبط، مقدمہ درج
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پرایڈیشنل ڈائریکٹر طارق محمود گل کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے۔
غلہ منڈی ڈجکوٹ روڈ پر مصالحہ شاپ پر چھاپہ مارا اوردومن ملاوٹی ہلدی اور مرچ ضبط کرکے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر نے بتایا کہ موقع پر کئے گئے ٹیسٹ ناقص پائے جانے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ہلدی مرچ میں ممنوعہ رنگ اور مضر صحت اجزاء کی ملاوٹ پائی گئی اورتفصیلی رپورٹ کے لئے مصالحہ جات کے سیمپل لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے بھجوا دیئے گئے ۔انہوں نے بتایا کہ ممنوعہ اجزا سے تیار مصالحہ جات کا کھانوں میں استعمال مضر ثابت ہوتا ہے اوردلکش پیکنگ میں مصالحہ جات کو فیصل آباد کے مختلف ریسٹورنٹس اور کریانہ شاپس پر فروخت کیا جانا تھا۔