ڈیلیوری بوائز نے لاکھوں مالیتی سامان خورد برد کرلیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دوران ملازمت ڈیلیوری بوائز نے لاکھوں روپے مالیت کا راشن کا سامان خورد برد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سمن آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے حارث نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان اسکے پاس بطور ڈیلیوری بوائز ملازمت کرتے ہوئے تھے جنہوں نے دوران ملازمت 5 لاکھ 93 ہزار روپے سے زائد مالیت کا راشن کا سامان خوردبرد کرلیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔