فوڈ اتھارٹی خوشاب کی کارروائیاں، کروڑوں کے جرمانے
خوشاب (نمائندہ دُنیا )پنجاب فوڈ اتھارٹی خوشاب نے سال 2025 کی فوڈ سیفٹی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے ، ملاوٹ مافیا کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی گئیں۔
فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 21 ہزار 700 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی، 8 ہزار 830 اصلاحاتی نوٹس جاری کیے اور 1 ہزار 687 فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر ایک کروڑ 51 لاکھ 88 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔مضر صحت گوشت، ملاوٹی دودھ اور دیگر اشیاء کی سپلائی ناکام بناتے ہوئے ہزاروں کلو ناقص خوراک موقع پر تلف کی گئی جبکہ 27 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ۔