بھکر :ناپ تول میں کمی کیخلاف کریک ڈاؤن، پٹرول پمپس سیل

 بھکر :ناپ تول میں کمی کیخلاف کریک ڈاؤن، پٹرول پمپس سیل

بھکر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈی جی انڈسٹریز ذیشان شبیر رانا کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر بھکر احسان علی جمالی کی ہدایات کی روشنی میں ڈی او انڈسٹریز میڈم شفق ناز نے انسپکشن ٹیم کے ہمراہ شہر بھر میں ویٹس اینڈ میئرز ایکٹ کے تحت کارروائیاں جاری رکھیں۔

انسپکشن کے دوران کم وزن تولنے والے مختلف وی بریجز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اسی طرح شہر کے مختلف پٹرول پمپس پر پیمانہ جات کی جانچ پڑتال کی گئی، جہاں کم مقدار فراہم کرنے والے پٹرول پمپس کی نوزلز سیل کر کے استغاثہ جات عدالت میں بھجوا دئیے گئے ۔مزید برآں مختلف دکانوں پر باٹ اور ترازو چیک کیے گئے اور کم وزن تولنے والے دکانداروں کے خلاف حسبِ ضابطہ قانونی کارروائی کی گئی۔ اس موقع پر ڈی او انڈسٹریز میڈم شفق ناز نے کہا کہ شہریوں کو مارکیٹ میں ریلیف کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ناپ تول میں کمی اور اوور چارجنگ کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں اور ذمہ دار عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جا رہا ہے تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں