شوگر ملز کا شیرا اور ڈیزل چوری کرنے کا مرکزی ملزم گرفتار

 شوگر ملز کا شیرا اور ڈیزل چوری کرنے کا مرکزی ملزم گرفتار

شوگر ملز کا شیرا اور ڈیزل چوری کرنے کا مرکزی ملزم گرفتار ملک غلام مرتضیٰ کی مدعیت میں 9ملزموں پر مقدمہ درج،کلیم قابو آ گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شوگر ملز کا شیرا اور ڈیزل چوری کرنے کے مقدمہ کا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا گیا، پولیس کے مطابق ملک غلام مرتضیٰ کی مدعیت میں تھانہ صدر سرگودھا نے مقدمہ درج کیا تھا ، جس میں الزام ہے کہ شوگر ملوں کے لیے اٹھائے جانے والے شیرے میں منظم طریقے سے غبن کیا گیا اس مقدمے میں محمد کلیم سمیت نو ڈرائیوروں کو نامزد کیا گیا جبکہ مرکزی ملزم کلیم کو تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان شیرے کے ساتھ ساتھ ڈیزل کی چوری میں بھی ملوث رہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس غیرقانونی سرگرمی کے باعث پاکستان کی ایتھانول ایکسپورٹ کوالٹی متاثر ہونے کا خدشہ بھی سامنے آیا ہے ۔ پولیس کے مطابق شواہد کی روشنی میں کیس کے تحقیقاتی عمل کو مزید وسعت دی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں