مشکو ک شخص کی تلاشی ،بھاری مقدار میں آتشبازی کا سامان برآمد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے نوری گیٹ کے قر یب ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک شخص کو روک کر اس کے سامان کی تلاشی لی
تو اس میں سے آتش بازی کا بھاری سامان جس میں 700شرنائیاں، چار بیگ آتشی بارود(گولے ) ، پانچ بیگ شرنائی خول برآمد ہوا ،پوچھ گچھ کرنے پر ملزم نے اپنا نام محمد وسیم بتایا جو کہ یہ سامان کسی تقریب میں سپلائی کیلئے لے جا رہا تھا، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔