گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرلیا گیا

گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرلیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے النجف کالونی کے رہائشی اسد نے پولیس کو بتایا کہ رات کی تاریکی میں نامعلوم ملزم اس کے گھر کے تالے توڑ کر گھر میں داخل ہوگئے اور گھر سے زیورات، نقدی، موبائل، کپڑے ، برتن اور دیگر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر کے لے گئے ۔ متاثرہ شہری کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں