گھر یلو جھگڑے پر خاتون نے خود کو آگ لگا لی، حالت تشویشناک
لاہور(کرائم رپورٹر)گھریلو جھگڑے پر 20 سالہ خاتون نے خود کو آگ لگا لی، ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہا ں اس کی حالت تشویشناک ہے۔
جوہر ٹاؤن اللہ ہو گول چکر کے بی بلاک کے پاس کنول نے پٹرول چھڑ ک کر خود کو آگ لگا لی ،اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے، آگ بجھا کر خاتون کو طبی امداد فراہم کی اور جناح ہسپتال منتقل کر دیا ،ڈاکٹروں کے مطابق اس کا جسم 80 فیصد جھلس گیا ہے اور اس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔