سبزہ زار:دو رکنی ڈکیت گینگ گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)سبزہ زار پولیس نے سابقہ ریکارڈ یافتہ دو رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق سبزاہ زار پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان سمیع اور حماد کو لیاقت چوک سبزہ زار سے گرفتار کر کے ان سے رکشہ، موٹرسائیکل،3 موبائل فون اور پستول بمہ گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔