شیخوپورہ :گھریلو ناچاقی پر خاتون سمیت 3افراد کی خودکشی

شیخوپورہ :گھریلو ناچاقی پر خاتون  سمیت 3افراد کی خودکشی

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شیخوپورہ کے مختلف علاقوں میں خاتون سمیت 3افراد نے گھریلوناچاقی کی بنا پر خودکشی کرلی ،

بتایا گیا ہے کہ صفدرآباد کے علاقہ گاؤں چبہ میں 35سالہ شخص توحیداسلم نے گھریلو ناچاقی پر پنکھے سے جھول کرجان دیدی، صفدرآباد کے علاقہ کڑیال میں 30 سالہ صنم بی بی نے بھی پھندا لے کر پنکھے سے جھول کر موت کو گلے لگالیا۔ بتایا گیا ہے کہ صنم بی بی شیخوپورہ واپس سسرال آئی تھی ، سلطان پارک میں 25سالہ عدیل میو نے گھریلو ناچاقی پر اپنے سینے پر فائر مارلیا، اسے زخمی حالت میں ٹی ایچ کیوہسپتال مرید کے لایا گیا جہاں سے میوہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں