ہنجروال:دائی کی مبینہ غفلت،دوران زچگی 17 سالہ لڑکی جاں بحق

ہنجروال:دائی کی مبینہ غفلت،دوران زچگی 17 سالہ لڑکی جاں بحق

لاہور(کرائم رپورٹر)ہنجروال کے علاقے میں غیر تربیت یافتہ دائی کی مبینہ غفلت سے 17 سالہ لڑکی دوران زچگی جاں بحق ہو گئی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق ہنجر وال کی رہائشی مبین فاطمہ نے ایک سال قبل عرفان سے پسند کی شادی کی تھی ، اب وہ حاملہ تھی اور دوران زچگی غیر تربیت یافتہ رانی بی بی نامی دائی کی مدد سے اس کے ہاں بچی کی پیدائش ہوگئی لیکن دائی کی مبینہ غفلت کے نتیجہ میں مبین فاطمہ دم توڑ گئی، اطلاع ملنے پر پولیس نے مقتولہ کی والدہ سلمیٰ بی بی کی مدعیت میں دائی کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں