چوری و ڈکیتی کی 12وارداتیں ، شہری لاکھوں سے محروم
انتصار سے 3لاکھ 65ہزار ، خاور سے 3لاکھ نقدی اور موبائل چھین لیا گیا مصری شاہ ،گارڈن ٹاؤن اور دیگر علاقوں سے 4موٹرسائیکلیں بھی غائب
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی 12وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی، قیمتی موبائل فونز، موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا۔ ڈاکوؤں نے لوئرمال کے علاقہ میں انتصار سے 3لاکھ 65ہزار و موبا ئل فون،چوہنگ میں خاور سے 3لاکھ وموبائل،شمالی چھاؤنی میں اسماعیل سے 2لاکھ 60 ہزار و موبائل ،قائد اعظم انڈسٹریل سٹیٹ میں کاشیان سے 2 لاکھ 10ہزار و موبائل ،ہڈیارہ میں عبید سے 2لاکھ وموبائل ،ڈیفنس سی میں عمران سے 10 ہزار و موبائل ،نصیر آباد میں شاہد سے 15 ہزار و موبائل ،نواب ٹاؤن میں سلطان سے 8 ہزار اور موبائل فون چھین لیا۔ نصیرآباد سے عرفان، مصری شاہ سے ندیم ،گارڈن ٹاؤن سے ارشاد اور ستوکتلہ سے افضال کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔