2معذور اور سکول ٹیچر سمیت 4 لڑکیوں کیساتھ زیادتی

2معذور اور سکول ٹیچر سمیت 4 لڑکیوں کیساتھ زیادتی

ننکانہ میں فالج زدہ باپ کو کمرے میں بند کرکے (ص)کیساتھ زیادتی ،ملزم گرفتار خانقاہ ڈوگراں میں معذور لڑکی سے اجتماعی زیادتی ،لاہور، تلونڈی میں بھی واقعات

ننکانہ صاحب،خانقاہ ڈوگراں، تلونڈی، قصور، لاہور(خبر نگار،نامہ نگاران،کرائم رپورٹر )2معذور لڑکیوں اور سکول ٹیچر سمیت 4لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا ، 3ملزم گرفتار کر لئے گئے ،تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب کے نواحی گاؤں چک نمبر 42 مڑر میں دن دہاڑے عمران عرف مانی نے 25سالہ معذور لڑکی (ص)کے فالج زدہ باپ سابق پولیس ملازم مقبول کو کنڈی لگا کر کمرے میں بند کردیا اور معذور لڑکی کو گن پوائنٹ پر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنادیا، لڑکی کی چیخ و پکار سن کر اہل دیہہ کو آتے دیکھ کر ملزم فرار ہو گیا۔

اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سانگلہ ہل، ایس ایچ او تھانہ صدر اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم عمران مانی کو حراست میں لے لیا ہے ۔ ڈی پی او ننکانہ صاحب ارسلان زاہد  نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا اور ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، خانقاہ ڈوگراں کے نواحی گاؤں ڈیرہ ٹیلاں میں 3ملزموں نے 20 سالہ ذہنی معذور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا، والد(م الف ) نے پولیس کو دی گئی تحریری درخواست میں الزام لگایا کہ میری ذہنی معذور بیٹی گھر سے دکان پر سامان لینے جا رہی تھی،واجد، عمیر اور ارشد اسے زبردستی پکڑ کر اپنی بیٹھک میں لے گئے اور مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا، وقوعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گئے۔

تلونڈی کے علاقے ظہیر آباد کالونی میں (ن)فیصل کے گھر ملازمہ تھی، ملزم ندیم نے مبینہ طور پر لڑکی کو ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا،حالت غیر ہونے پر اسے قریبی نجی ہسپتال میں چھوڑ کر فرار ہوگیا ،فیصل کو گرفتارکرلیا گیا ہے ۔مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کی کارروائی جاری ہے ، لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں سکیورٹی گارڈ محسن ٹیچر کو ورغلا کر دوست کے گھر لے گیا ،ملزم نے اپنے ساتھی اسد سے مل کر اسے بے ہوشی کی دوا پلا کر زیادتی کی ،ٹیچر کو ہوش آنے پر ملز موں نے اسے گھر بھیج دیا اور فرار ہو گئے ،سکیورٹی گاڑد محسن، اسکے ساتھی اسد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں