مدینہ ٹاؤن :سابقہ رنجش پر گھر میں گھس کر باپ بیٹے پر تشدد
سعید کالونی میں ملزمان نے عبدالجبار کے گھر پر دھاوا بولااور توڑ پھوڑ بھی کی
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) سابقہ رنجش کی بنا پر گھر میں گھس کر باپ بیٹے کو مبینہ طور پر بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ مدینہ ٹاؤن میں عبدالجبار نامی شہری نے مقدمہ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ سعید کالونی میں واقع اپنے گھر میں موجود تھا کہ اسی دوران ملزمان سابقہ رنجش کی بنا پر زبردستی گھر میں داخل ہوگئے ۔ انہوں نے اسے اور اس کے بیٹے کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے دونوں زخمی ہوگئے ۔ ملزمان نے گھر کے باہر کھڑی کار اور دیگر گھریلو سامان کی بھی توڑ پھوڑ کی اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے ۔