ننکانہ :کمسن بچی نہر میں جا گری، ڈوب کر جاں بحق

ننکانہ :کمسن بچی نہر میں جا گری، ڈوب کر جاں بحق

وقوعہ نواحی گاؤں وسایا دا کھو ہ میں پیش آیا، ریسکیو ٹیم نے نہر سے لاش نکال لی

ننکانہ صاحب ،لاہور(خبر نگار،مانیٹرنگ ڈیسک)ننکانہ صاحب کے نواح میں 4 سالہ بچی گھر کے قریب نہر میں گرنے سے ڈوب کر جاں بحق ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب میں واربرٹن روڈ کے نواحی گاؤں وسایا دا کھوہ میں مقامی رہائشی شہباز کی 4سالہ بیٹی ابیہا فاطمہ گھر کے قریب واقع نہر میں جا گری اور ڈوب کر دم توڑگئی۔اطلاع پر ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی  ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر واٹر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے بچی کی لاش کو نہر سے نکال لیا اورضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں