وڈھ بازار میں کار پر فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

وڈھ بازار میں کار پر فائرنگ  سے پولیس اہلکار جاں بحق

خضدار، قلات (نامہ نگاران) وڈھ بازار کے قریب کار پر فائرنگ سے پولیس اہلکار موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق وڈھ بازار کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ پولیس اہلکار ہیڈ محررسب تحصیل آڑینجی منظور احمد حلمزئی موقع پر جا ں بحق ہو گیا جسے فوری طور پر سول ہسپتال وڈھ پہنچایا گیا جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ، ادھر قلات سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ، پولیس ذرائع کے مطابق قلات کے علاقے بینچہ و رودینجو کے درمیانی علاقے جتک آباد سے ایک شخص کی لا ش برآمد ہوئی، جس کی شناخت شبیر احمد ولد ملا وزیر قوم رئیسانی سکنہ قلات کے نام سے ہوئی، ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ، مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں