جڑانوالہ:کماد کی فصل سے نامعلوم خاتون کی لاش برآمد

جڑانوالہ:کماد کی فصل سے نامعلوم خاتون کی لاش برآمد

جڑانوالہ(نمائندہ دنیا)تھانہ روڈالہ کے علاقے چک نمبر 374 گ ب میں کماد کی فصل سے ایک نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہوئی، جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر ایس آئی غلام جعفر، اے ایس آئی محمد یعقوب اور دیگر اہلکار موقع پر پہنچے ، جہاں کماد کی فصل میں تقریباً 30 سے 35 سال عمر کی خاتون کی لاش پڑی ہوئی ملی۔ ابتدائی طور پر خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی۔پولیس نے لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے تحویل میں لے کر متعلقہ ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ جبکہ خاتون کی شناخت اور واقعے کے محرکات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں