منشیات فروش کو 10 سال قید، ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا

منشیات فروش کو 10 سال قید، ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا

معیاری تفتیش سے منشیات فروشوں کو سزائیں دلوائی جا رہیں: ڈاکٹر نوید عاطف

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )چنیوٹ پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران گرفتار ایک ملزم کو عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 10 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چنیوٹ نے تھانہ سٹی کے منشیات کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم علی آصف کو سزا کا حکم دیا۔ پولیس نے ملزم کو 1560 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کیا تھا، جس کے خلاف تھانہ سٹی چنیوٹ میں انسدادِ منشیات کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ معیاری تفتیش اور مضبوط شواہد کی بنیاد پر منشیات فروشوں کو عدالتوں سے سزائیں دلوائی جا رہی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...