لاہور:ون ویلنگ کرتے 24 سالہ نوجوان کا سر تن سے جدا

لاہور:ون ویلنگ کرتے 24 سالہ نوجوان کا سر تن سے جدا

کینال روڈپر ابرار ویلنگ کرتے ہوئے موٹرسائیکل کا توازن برقرار نہ رکھ سکا حادثہ سے ایک گھنٹہ پہلے لاہور ٹریفک پولیس نے ایک ویلر کو گرفتار بھی کیا

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں موٹرسائیکل پر ون ویلنگ کے دوران خوفناک حادثہ میں 24 سالہ نوجوان کا سر تن سے جدا ہو گیا ،لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔ ریسکیو 1122 ترجمان کے مطابق کینال روڈپر ایف سی پل کے قریب ون ویلنگ کے دوران بیلنس برقرار نہ رہنے سے موٹرسائیکل سوار 24 سالہ نوجوان ابرارخوفناک حادثہ کا شکار ہو کرموقع پرہی دم توڑگیا ،حادثہ اتنا شدید تھا کہ اس کا سر اور بازو تن سے جدا ہو گیا، اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ سے ایک گھنٹہ قبل لاہور ٹریفک پولیس نے اسی گینگ کے ایک ون ویلر حسنین کو گرفتار کیا تھا جبکہ دیگر افراد فرار ہوگئے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...