اٹھارہ ہزاری: مبینہ مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار
مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے فائرنگ کر دی موٹر سائیکل درخت سے ٹکرا گئی ، زخمی ملزم محمد اعظم گرفتار ، ایک ساتھ فرار
اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا )نواحی علاقہ ناصر آباد کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کوٹ شاکر پولیس نے ناصر آباد کے قریب دو مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم ملزمان نے مبینہ طور پر پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہورہے تھے کہ ان کی موٹر سائیکل درخت سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی ہوگیا۔پولیس نے زخمی ملزم محمد اعظم کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے فرار ملزم کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کردی ہے ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم محمد اعظم چوری اور ڈکیتی سمیت 17 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments