بغیر ڈیلرشپ زرعی ادویات فروخت ،تین دکانیں سیل

بغیر ڈیلرشپ زرعی ادویات فروخت ،تین دکانیں سیل

سکندرآباد (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد ڈاکٹر ثناء رام چند نے بغیر مجاز ڈیلرشپ زرعی ادویات فروخت کرنے والی دکانوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے3دکانیں سیل کردیں۔۔۔

تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے فیلڈ میں مختلف زرعی ادویات کی دکانوں کا معائنہ کیا۔ اس دوران معلوم ہوا کہ بعض دکاندار بغیر مجاز ڈیلرشپ کے مختلف کمپنیوں کی زرعی ادویات فروخت کررہے ہیں۔ انہوں نے موقع پر دکانوں کا معائنہ کرکے ڈیلرشپ، لائسنس اور ادویات کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی۔کارروائی کے دوران نون ایگرو سروسز ریلوے روڈ، اختر اینڈ سنز ٹریڈرز ریلوے روڈ اور ملک ایگرو سروسز چھجو شاہ روڈ شجاع آباد کو سیل کردیا گیا۔ متعلقہ دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے ۔ڈاکٹر ثناء رام چند نے کہا کہ بغیر مجاز ڈیلرشپ زرعی ادویات کی فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ کاشتکاروں کو معیاری اور قانونی ذرائع سے زرعی ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...