مصر کا یمن کے تنازع کے سفارتی حل کیلئے ہر ممکن کوشش کرنے پر زور

قاہرہ: (دنیا نیوز) مصر نے یمن کے تنازع کے سفارتی حل کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے پر زور دیا ہے۔

مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی اور انٹیلی جنس سربراہ حسن رشاد نے ریاض میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو السیسی کا پیغام پہنچایا، جس میں واضح کیا گیا کہ مصر کی ممکنہ معاونت سعودی سرزمین اور سرحدوں کے دفاع تک محدود ہوگی اور یمن پر حملے شامل نہیں ہوں گے، تاہم معاونت کی حتمی نوعیت ابھی واضح نہیں۔

مصر نے حوثیوں سے باب المندب کے قریب قبضے میں لئے گئے علاقوں سے مکمل انخلا اور سیاسی حل پر زور دیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب مصر کا اہم معاشی شراکت دار ہے جو اسے مالی امداد، مرکزی بینک میں رقوم اور توانائی کی فراہمی کرتا رہا ہے۔

مصر نے 2015 میں سعودی اتحاد میں شمولیت اختیار کی تھی، تاہم اس کا کردار زیادہ تر بحری راستوں کے تحفظ تک محدود رہا اور 2022 کی امریکی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد حملوں میں بڑی حد تک کمی آگئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...